شمس آباد /26 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) آوٹر رنگ روڈ علاقہ شمس آباد میں آج رات ایک ہولناک حادثہ پیش آیا ۔ 7 طلبا زخمی ہوگئے ۔ تین شدید زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔ رورل پولیس شمس آباد کے مطابق حادثہ پدا گولکنڈہ میں پیش آیا ایک اسکول بس جو طلبہ سے بھری ہوئی تھی اچانک اس کا ٹائر پھٹ گیا اور بس حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ بس سائی تیجا ویدیا نکیتن ہائی اسکول پٹن چیرو کی بتائی گئی ہے جو ماؤنٹ اوپیرا سے پکنک کے بعد واپس ہو رہے تھے ۔ بس کی رفتار تیز تھی تاہم اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ جس میں 10 ویں جماعت کے تقریباً 40 طلبہ تھے جن میں 7 شدید زخمی ہوگئے اور تین کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔