اسکولوں کی تنقیح

یلاریڈی۔/10مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے تانڈور موضع میں ہائی اسکول اور لنگم پلی کلاں کے پرائمری اسکول کا زیڈ پی ٹی سی مسٹر نارائنا نے تنقیح کی ۔ اس موقع پر انہوں نے اساتذہ کے حاضری رجسٹر کا معائنہ کیا اور بتایا کہ ایک مدرس بغیر اطلاع کے خدمات سے غیر حاضر رہے اور چار اساتذہ تاخیر کے ساتھ اسکول پہنچے جس پر انہوں نے صدر مدرس سے کہا کہ ان اساتذہ کی سی ایل رخصت ڈال دی جائے۔ امتحانات کے ان دنوں میں اساتذہ کی اس قدر لاپرواہی پر افسوس کا اظہار کیا۔ تمام اساتذہ کو پابندوقت رہنے کا مشورہ دیا۔