نظام آباد:16؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع پولیس کی جانب سے منعقدہ سہ روزہ کھیلوں کا اختتام عمل میں آیا۔ ضلع پولیس کی جانب سے 48 پولیس اسپورٹس میٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا جس میں ضلع کے پولیس اسٹیشنوں سے وابستہ پولیس ملازمین ان کھیلوں میں حصہ لیا۔ اوور آل چمپئن کی حیثیت سے آرمور آرمڈ ریزرو شعبہ سے تعلق رکھنے والی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔ کبڈی میں پہلا مقام آرمور سب ڈیویژن کو اور دوسرا مقام کاماریڈی سب ڈیویژن کو حاصل ہوا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی نظام آباد رینج مسرز گنگادھر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور کھلاڑیوں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کود میں اتحاد کا مظاہرہ سے ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ فرائض کی انجام دہی میں مصروف ملازمین کیلئے کھیل کود کے ذریعہ جسمانی، دماغی تھکاوٹ کو دور کیا جاسکتا ہے۔ مسٹرگنگادھر نے کہا کہ ضلع پولیس کے کھیل قومی سطح پر کھیلتے ہوئے ضلع کا روشن کریں اس موقع پر ڈی آئی جی گنگادھر نے پولیس کی سلامی بھی حاصل کی۔ ایس پی نظام آباد چندر شیکھر ریڈی نے کہا کہ سہ روزہ کھیل کا انعقاد کامیاب طور پر انجام دیا گیا اور کھلاڑیوں میں جوش و خروش دیکھا گیا ۔ دلچسپی سے ہی ہر چیز حاصل ہوسکتی ہے آئندہ بھی اس طرح کی کامیابیاں حاصل کرنے کی خواہش کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی اور ایس پی کے ہاتھوں کامیاب کھلاڑیوں کو انعامات کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ اس جلسہ میں ایس پی کے علاوہ ٹائون ڈی ایس پی آنند کمار و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔