اسکولس و کالجس میں لڑکیوں کیلئے مارشل آرٹس کی تربیت

لکھنؤ ۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) خواتین کے خلاف جرائم کے واقعات میں اضافہ کے پیش نظر چیف منسٹر یوپی اکھیلیش یادو نے آج ہدایت دی کہ لڑکیوں کو اسکولس اور کالجس میں مارشل آرٹس کی تربیت دی جائے۔ انہیں خودحفاظتی کے طریقے سیکھنا چاہئے۔ اکھیلیش یادو چوبیس گھنٹے خواتین کی مددگار ہیلپ لائن 1090 کے احیاء کا ارادہ کررہے ہیں۔ انہوں نے چیف سیکریٹری الوک رنجن کو ہدایت دی کہ آئندہ تعلیمی سال سے کالجس اور اسکولس میں لڑکیوں کو مارشل آرٹس کی تربیت دینا کا انتظام کیا جائے۔1090 پر فون کرکے پیچھے کرنے والے ،فحش فقرے کسنے والے اور جنسی طور پر ہراساں کرنے والوں کے خلاف شکایات درج کروائی جاسکے گی۔