اسکالر شپس کیلئے درخواستیںمطلوب

محبوب نگر 28 ؍ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر وینکٹیشورلو کی اطلاع کے بموجب متحدہ ضلع محبوب نگر کے فرسٹ کلاس تا پی جی کورسیز میں زیر تعلیم طلبا جو اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھتے ہوں مرکزی مائیناریٹی پری میٹرک و پوسٹ میٹرک ‘میٹرک کم مینس اسکالرشپ کے لئے درخواستیں داخل کرسکتے ہیں اور آخری تاریخ 15 نومبر مقرر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ویب سائیٹ سے مزید تفصیلات حاصل کر کے یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ کے ساتھ متعلقہ ہیڈ ماسٹر ؍ پرنسپل کے ذریعہ مائناریٹی ویلفیر آفیسر سے رجوع ہوسکتے ہیں ۔