اسکالرشپس کی اجرائی کیلئے ضلع کلکٹر سے نمائندگی

نظام آباد:17؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)گورنمنٹ گرلز جونیئر کالج برائے طالبات نظام آباد کی ایک بڑی تعداد گذشتہ دو سالوں 2012-13,2013-14 سے تعلیمی اسکالرشپ کیلئے داخل کردہ تمام تفصیلات کے باوجود اسکالرشپ سے محروم ہیں ۔ مسٹر ایم اے فہیم قریشی صدر سٹی اقلیتی سیل ٹی آرایس نظام آباد نے کل پرجاوانی پروگرام میں زائد از150 طالبات کے ہمراہ نمائندگی کی اور تفصیلات میں بتایا کہ مذکورہ بالا طلبہ کو جو باوجود سرکاری کالج کے طلبہ، طالبات ہیں کیونکر تعلیمی اسکالرشپ کی فراہمی سے محروم رکھا گیا ۔ انہوں نے انچارج کلکٹر کو پیش کردہ میمورنڈم میں بتایا کہ سرکاری کالج کے طلبہ، طالبات کو جو اسکالرشپ دی جاتی ہے وہ خانگی کالجوں کے مقابلہ میں بالکل کم ہے ۔ طلبہ طالبات کو ہیں جو سراسرنا انصافی کے مترادف ہے اس سے سرکاری محکمہ جات کی کار کردگی پر سوالیہ نشان ثبت ہوسکتا ہے۔ ایم اے فہیم قریشی صدر سٹی اقلیتی سیل ٹی آرایس نظام آباد نے واضح کیا کہ خانگی کالج انتظامیہ رشوت وار اپنے اثرورسوخ سے اپنے اداروں کیلئے اسکالرشپ حاصل کررہے ہیں۔ لیکن سرکاری کالج کے طلبہ کو جان بوجھ کر اسکالرشپس سے محروم کیا جارہا ہے۔ ایم اے فہیم قریشی نے بتایا کہ عنقریب طلبہ کو اسکالرشپ ان کے متعلقہ بینک اکائونٹس میں جمع کروائی جائے ورنہ وہ تمام طلبہ کے ہمراہ احتجاج منظم کرنے کا انتباہ دیا۔