اسپیکر مدھو سدن چاری کی درگاہ پر حاضری

شاد نگر۔یکم مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ ریاستی سکریٹری مدھوسدن چاری نے درگاہ حضرت جہانگیر پیراں ؒ پر حاضری دیتے ہوئے چادر گل پیش کی اور فاتحہ خوانی کی۔ درگاہ شریف پر حاضری کے موقع پر اسپیکر مدھون سدن چاری نے ریاست میں امن وامان کی برقراری، ریاست کی ترقی اور خوشحالی بالخصوص چیف منسٹر کے سی آر کی درازی عمر اور صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی۔ اسپیکر مدھوسدن چاری کی درگاہ شریف پر حاضری کے موقع پر مقامی عوام نے درگاہ شریف میں درپیش مسائل کے متعلق تحریری یادداشت حوالے کی۔ اس موقع پر مقامی عوام نے اسپیکر مدھو سدن چاری سے مطالبہ کیاکہ وہ ماہ رمضان المبارک کی آمد کے صمن میں مسجد درگاہ شریف کیلئے (آہک پاشی) 2 لاکھ روپئے جاری کرنے کا مطالبہ کیااور درگاہ شریف میں زائرین کی سہولت کیلئے بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ریاستی اسپیکر مسٹر مدھوسدن چاری کی درگاہ شریف پر حاضری سے قبل درگاہ شریف کے ذمہ داران نے خیرمقدم کرتے ہوئے دستار بندی کی ۔ اس موقع پر سابق سرپنچ شاد نگر کے نریندر، نمائندہ کونسلر بی نرسمہا، محمد جہانگیر کے علاوہ مقامی عوام اور سیاسی قائدین موجود تھے۔

Leave a Comment