بھوپال 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کی سینئر قائد اندور کی موجودہ رکن پارلیمنٹ سمترا مہاجن نے کہاکہ اُنھیں لوک سبھا کا اسپیکر بنانے کی کارروائی کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔ آٹھویں میعاد کیلئے اپنے حلقہ کی نمائندگی کرنے والی رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ اُنھوں نے اِن قیاس آرائیوں کے بارے میں صرف اخبارات میں پڑھا ہے۔ قبل ازیں قیاس آرائی کی گئی تھی کہ سینئر قائد اڈوانی نئے اسپیکر ہوں گے۔ تاہم اُنھوں نے کہاکہ 6 جون کو وضاحت ہوجائے گی۔