مدہول/26مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایس ایس سی کے سپلیمنٹری امتحانات/18جون سے شروع ہونگے اس ضمن میں حکومت کی جانب سے ایک جی او جاری کیا گیا اس جی او کے تحت جوطلباء جن مضامین میں ناکام ہوہے ہیں ان طلباء کو اسپشل کلاسس کا آغاز کرتے ہوئے ان مضامین میں کامیاب کرواتے ہوئے ان کے مستقبل کو بہتر بنائیں۔واضح رہے کہ ضلع عادل آباد میں امسال ایس ایس سی کے نتائج مایوس کن رہے اور سپلیمنٹری امتحانات کی فیس ادخال کی آخری تاریخ /30مئی مقرر ہے /25مئی سے اسپیشل کلاسس کاآغاز کرنے کے احکامات جاری کیے گیے لیکن مدہول میں ابھی تک اس پر عمل آواری نہیں ہوئی جس پر اسٹوڈنٹس اسلامک آرگناائزیشن آف انڈیا یونٹ مدہول کی جانب سے صدر مدرس ضلع پریشد ہائی اسکول مدہول سے نمائندگی کی گئی اور کلاسس کافوری آغاز کرنے کا مطالبہ کیا گیا جس پر صدر مدرس نے کہا کہ ڈی ای او سے کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے جس پر ایس ائی او کے ذمہ داران نے مطالبہ کیا کہ بچوں کے مستقبل کیلئے اساتذہ کو آگے آتے ہوئے طلباء کو مضمون واری کلاسس کا آغاز کرے تاکہ طلباء سپلیمنٹری امتحانات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے آگے کی منازل طے کرسکیں ۔