نیالکل /28 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب عبدالجبار موظف سپرنٹنڈ۔ٹ پالی ٹیکنک کالج نظام الدین چشتی تاج الدین تاج محمد شریف عظیم الدین نے نیالکل منڈل کے موضع مرزا پور حدنور وڈی کا تحفظ کمیٹی نے دورہ کیا اور نیالکل میں واقع اوقافی جائیدادوں کے تحفظ اور ضلع میدک میں وقف اراضی پر ناجائز قبضہ جات کی برخواستگی کیلئے وقف بورڈ سے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 2012 میں نیالکل منڈل کے موضع وڈی میں اکثریتی فرقہ کے اشرار کی ہٹ دھرمی کے باعث وڈی میں قبرستان کی اراضی پر اور 100 سالہ قدیم درگاہ حضرت محبوب سبحانیؓ کی اراضی پر ناجائز قبضہ کی کوشش کی گئی تھی اور وہاں کے مسلمانوں کو دھمکی دی جارہی تھی ۔
انہوں نے کہا کہ تحفظ کمیٹی ظہیرآباد آندھراپردیش میں اسپیشل آفیسر جناب شیخ اقبال کے اقدامات کی ستائش کی ۔ انہوں نے کم دنوں میں کئی کو بہترین خدمات کو انجام دیا ۔ ریاست آندھراپردیش میں ناجائز قبضہ جات کو بحال کرنے کیلئے موثر خدمات انجام دے رہے ہیںاور مسلم قائدین ان کی بھرپور تائید کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیالکل منڈل میں وقف بورڈ کی جائیدادوں اور کوہیر منڈل میں مسلمانوں کے قبرستان کی اراضی پر ناجائز قبضہ جات کی فوری برخواستگی کرتے ہوئے ضلع میدک میں اوقافی زمین کی نشاندہی کیلئے اسپیشل آفیسر شیخ اقبال سے ایک تحفظ کمیٹی کے قیام کرنے کی نمائندگی کی اور حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے اطراف و اکناف کے علاقوں کو قبرستان کیلئے 10 ایکڑ اراضی کی منظوری کیلئے ریاستی وزیر گیتا ریڈی سے مطالبہ کیا ۔