کولمبو 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا کے سابق اسپنر مرلی دھرن نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں اسپن مہلک ہتھیار ثابت نہیں ہوگا۔ٹورنمنٹ میں اسپنرز کو سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 1992ورلڈ کپ کے مقابلے اسپنرز کو بہت زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہوگی۔ 1992 ورلڈ کپ میں پاکستان کے مشتاق احمد واحد اسپنر تھے جس نے مجموعی طور پر 16وکٹیں حاصل کرنے میںکامیاب ہوئے تھے۔ تاہم اس مرتبہ اسپنر کو مشکل ہوگی ۔مرلی دھرن کے بموجب چونکہ نیوزی لینڈ کے میدان چھوٹے ہیں جس کی وجہ سے وکٹ اگر ساز گار بھی رہی تو بھی اسپنرس کو اس لئے زیادہ کامیابی حاصل نہیں ہوگی کیونکہ مس ہٹ بھی باونڈری لائن کے باہر ہوجائے گا ۔