اسٹیٹ بنک آف حیدرآباد کے منافع میں 181 فیصد کا اضافہ

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : اسٹیٹ بنک آف حیدرآباد کے بورڈ آف ڈائرکٹرس کی میٹنگ آج اس کے ہیڈ آفس ، حیدرآباد میں منعقد ہوئی ۔ میٹنگ کی صدارت ایس بی آئی ایم ڈی و گروپ ایگزیکٹیو ( اے اینڈ ایس ) شری وی جی کنن نے کی ۔ بورڈ میٹنگ کا اختتام اسٹیٹ بنک آف حیدرآباد کے مینجنگ ڈائرکٹر شری سانتنو مکھرجی کی جانب سے مالی نتائج کی اجرائی پر ہوا ۔ خالص منافع 181 فیصد تک اضافہ ہوا ۔ اس طرح دسمبر 13 میں 119 کروڑ روپئے سے دسمبر 14 میں 334 کروڑ روپئے تک ہے ۔ دسمبر 2014 کے اختتام پر نو ماہ کی مدت میں خالص منافع دسمبر 13میں 576 کروڑ روپئے کے مقابلے 872 کروڑ روپئے تھا اس میں 51 فیصد اضافہ ہوا ۔ مالی سال دسمبر 14 تک کے دوران 81 برانچس کھولی گئیں ۔ مارچ 14 میں 1694 سے دسمبر 14 میں 1775 تک جملہ برانچ نیٹ ورک رہا ۔ تلنگانہ میں 719 برانچس بشمول اے پی میں 391 برانچس موجود ہیں ۔ کلیدی مالی تناسب میں Q3FY14 میں 0.33 فیصد کے محاذی Q3FY15 میں 0.89 فیصد اثاثوں پر ریٹرن ، Q3FY14 میں 6.19 فیصد کے محاذی Q3FY15 میں 15.65 فیصد ایکویٹی ریٹرن کے علاوہ Q3FY14 میں 7.50 فیصد سے Q3FY15 میں 7.28 فیصد تک ڈپازٹس کی لاگت میں گراوٹ اور Q3FY14 میں 3.04 فیصد سے Q3FY15 میں 3.26 فیصد تک NIM میں اضافہ درج کیا گیا ۔۔