اسٹاک ایکسچینج میں ملازمتیں دفتر سیاست میں پلسمنٹ ٹریننگ پروگرام

حیدرآباد ۔ 8 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : زائد از 500 گریجویٹ امیدواروں کے لیے بی ایس ای بمبئی اسٹاک ایکسچینج کے حیدرآباد یونٹ کے لیے تقرر کیا جائے گا ۔ اس کے لیے صرف بی اے اور بی کام امیدوار اور سائنس / اسٹاکس کے امیدوار اپنے سی وی کے ساتھ ہفتہ 11 مارچ کو صبح دس بجے تا ایک بجے انٹرویو کم ٹریننگ سیشن میں شرکت کریں ۔ اس میں منفرد طور پر انتخاب کیا جائے گا ۔ ملازمت کے لیے قبل ٹریننگ بھی ہوگی ۔ امیدوار وقت پر شریک ہو کر روزگار کے حصول کی کوشش کریں ۔ مسٹر سنتوش اور کوآرڈینٹر ایم اے حمید کے بموجب ممبئی سے انٹرویو ٹیم شرکت کررہی ہے ۔۔