اسٹار کراٹے کلب کے اسٹوڈنٹس کا دہلی میں شاندار مظاہرہ

ماسٹر محمد عبدالمبشر (یونیک ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ) کی زیرنگرانی ایک اور کامیابی ، ٹوکیو مقابلے کیلئے اہل
حیدرآباد ۔5 مئی ۔ ( راست ) گرانڈ ماسٹر محمد صلاح الدین جاوید کی زیرسرپرستی ماسٹر محمد عبدالمبشر (یونیک ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ) و اسٹار کراٹے کلب انٹرنیشنل بارکس برانچ کے اسٹوڈنٹس نے نئی دہلی کے تال کٹورا انڈور اسٹیڈیم میں منعقدہ نویں ساؤتھ ایشیاء ہاکوکائی کراٹے چمپیئن شپ 2019 ء میں شاندار مظاہرہ پیش کرتے ہوئے 14 گولڈ ، 14 سلور اور 10 برونز میڈل حاصل کئے ۔ اس طرح جملہ 38 میڈلس پر قبضہ جماتے ہوئے نہ صرف اپنے کلب بلکہ شہر و ریاست کا نام روشن کیا۔ اسٹار کراٹے کلب بارکس برانچ کے کھلاڑیوں کو اگست 2019 ء میں ٹوکیو جاپان میں منعقد ہونے والے ورلڈ ہاکواکائی کراٹے چمپیئن شپ میں شرکت کا اہل قرار دیدیا گیا ہے۔ گرانڈ ماسٹر ایم ایس جاوید کی سرپرستی میں ماسٹر ایم اے مبشر نے تمام کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کی تھی ۔ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں وردا حسین ایمانی ، محمد بن عیفان ، احمد بن عیفان ، جنید محی الدین ، عمر بحدیلہ ، بلال بن حیدرا ، حمزہ بن عیفان ، طہٰ بن عیفان ، شیخ محمد حسین ، مصطفی علی ، ابوبکر بن عیفان ، فواد بن عیفان ، محمد باوزیر ، عبدالحفیظ ، محمد معراج خان ، مبین الحسن ، بی سنیل ، محمد عامر اور اودوتھ شامل ہیں۔ قبل ازیں پہلے ISKU تلنگانہ اسٹیٹ انویٹنشنل کراٹے چمپیئن شپ ۔ 2018 ء زیراہتمام انٹرنیشنل شوٹوکان یونین تلنگانہ ، مسلمہ انٹرنیشنل شوٹوکان کراٹے یونین (ہندوستان)کے مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے اسٹار کراٹے کلب بارکس برانچ کے اسٹوڈنٹس نے 5 گولڈ میڈلس ، 4 سلور میڈلس اور 3 برونز میڈلس حاصل کئے تھے۔ اس چمپیئن شپ میں فواد بن عیفان ، ملیحہ بن عیفان ، جنید محمد ، احمد علی ، علی باکیان ، سارہ فاطمہ ، احمد بن عیفان ، ماریہ بن عیفان ، ایم اے رحمن ، ابوبکر بن عیفان ، حمزہ بن عیفان ، طہٰ بن عیفان نے حصہ لیا اور انعامات حاصل کئے تھے ۔ نئی دہلی میں شاندار مظاہرہ کرنے پر سرپرست ، عزیز و اقارب کے علاوہ بارکس کی مشہور و معروف شخصیات نے کھلاڑیوں کی ہمت افزائی کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور مستقبل میں بھی ایسے ہی مظاہرے کرنے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ماسٹر ماسٹر محمد عبدالمبشر (یونیک ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ) نے سرپرستوں اور دیگر معاونین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اسی طرح اگر تمام کھلاڑیوں کی ہمت افزائی ہوتی رہے تو وہ مستقبل میں بھی کامیابیوں کا ریکارڈ قائم کریں گے ۔