اسٹارک ورلڈ کپ کے بعد سرجری کے خواہاں

ملبورن۔ یکم ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی فاسٹ بولر مچل اسٹارک  ٹونٹی20  ورلڈ کپ کے بعد پیر کی سرجری کروائیں گے۔ مچل اسٹارک پیر کے  زخم  میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹسٹ میچ میں صرف 9 اوورز ڈالے ۔ مچل اسٹارک نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز اور ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے کے بعد  سرجری کروائیں گے۔ انہوں نے کہا میگا ایونٹ میں شرکت میرے لئے بہت اہم ہے ، اس لئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد ہی سرجری کراؤنگا۔