دبئی ۔ 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے ممتاز تجارتی ادارہ اسوچم اپنے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) چیاپٹر کا یہاں آئندہ ہفتے آغاز کرے گا تاکہ اس خطہ کے تجارتی گھرانوں کو نئی حکومت کی ’میک ان انڈیا‘ مہم سے فائدہ اٹھانے کیلئے راغب کیا جاسکے۔ ہندوستان کے اسوسی ایٹیڈ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (اسوچم) کے بیان کے مطابق جی سی سی خطہ بیرون ہند بڑی ہندوستانی برادریوں میں سے ہے اور یہ بڑے تجارتی پارٹنرس اور ایف ڈی آئی کے بڑے ذرائع میں سے بھی ہے۔