اسمتھ کی پاکستان سوپر لیگ میں مشروط شرکت

دبئی۔10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ نے پاکستان سوپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں مشروط شرکت کا اعلان کیا ہے اس نے کہا ہے کہ وہ صرف متحدہ عرب امارات میں ہیں مقابلے کھیلیں گے اور اگر ان کی ٹیم فائنل میں یا پلے آف میں پہنچتی ہے تو وہ پاکستان کا دورہ نہیں کریںگے۔یاد رہے کہ اسمتھ بال ٹمرینگ کی وجہ سے ایک سالہ پابندی کی سزاکاٹ رہے ہیں۔