اسمتھ سیریز میں مزید جارحانہ کھیل کیلئے پر عزم

برسبین ۔28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) برسبین ٹیسٹ کے مین آف دی میچ اسٹیون اسمتھ نے عزم ظاہر کیا ہے کہ آسٹریلیائی ٹیم اسی طرح سخت محنت اور جارحانہ انداز میں ایشز سیریز کھیلے گی ۔ واضح کیا کہ مہمان ٹیم کو کوئی رعایت نہیں ملے گی۔ آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پہلے ٹسٹ میں دس وکٹ سے شکست دی ہے۔ میزبان ٹیم کی جانب سے بین کروفٹ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا اور 170 رنز کا ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ اسمتھ نے جانی بیئر اسٹو اور بینکروفٹ کے درمیان سر ٹکرانے والے واقعہ پر کہا کہ مجھے اس کی توقع نہیں تھی۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ میزبان کھلاڑیوں کو جارحانہ سوچ رکھنے کی اجازت نہیں ہو گی لیکن انکا کھیل جارحانہ ہوگا۔اسمتھ نے کہا کہ ہم نے کھیل کے ابتدائی دنوں میںکچھ مشکلات کا سامنا تھا لیکن جب نتیجہ بہت اطمینان بخش رہا۔ایڈیلیڈ میں ہفتے سے شروع ہونیوالا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ایشز ٹسٹ ہے اور اس مقابلے میں کامیابی کے لئے دونوں ہی ٹیموں کے کھلاڑی پر عزم ہیں۔