برسبین 15 ؍ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)اسٹیون اسمتھ جو کہ آسٹریلیا کے نوجوان ترین کپتان بنے ہیں اور اب انہوں نے ہندوستان کے خلاف رواں ٹسٹ سیریز میں جارحانہ قیادت اور کرکٹ کے لئے اپنے عزائم کا اظہار کیا ہے ۔مائیکل کلارک جو کہ پہلے ٹسٹ میں زخمی ہوئے ہیں اور زخموں کی وجہ سے اب وہ ہندوستان کے خلاف مابقی ٹیم مقابلوں میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کریں گے ۔ لہذا ان کے مقام پر اسمتھ کو کپتان بنایا گیا ہے ۔ ٹیم کی جارحانہ قیادت اور بہتر مظاہرہ کے لئے پرعزم نظر آ رہے اسمتھ نے کہاکہ انہیں کپتان بنایا جانا ایک عارضی فیصلہ ہے کیونکہ اس وقت مائیکل کلارک کر زخمی ہوکر ٹیم کی قیادت کرنے کے موقف میں نہیں ہیں ۔ 25 سالہ اسمتھ کو کپتان بنایا گیا ہے اور اس کے بعد انہوں نے خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ انہیں آسٹریلیا کا نوجوان کپتان ہونے کے اعزام حاصل ہوا ہے تاہم وہ اپنا جارحانہ مظاہرہ برقرار رکہیں گے ۔ اسمتھ آسٹریلیا کے تیسرے نوجوان کپتان بن چکے ہیں کیونکہ سب سے پہلے 1958 میں ایان گریک 22 سال کی عمر میں کپتان بنے تھے جس کے بعد 1979 میں مارش جس وقت کپتان بنے تھے ان کی عمر 25 برس 57 دن تھی جبکہ اسمتھ کی آج 25 سال 195 دن ہے ۔ اسمتھ نے کہا ہے کہ وہ اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو مطلع کرچکے ہیں کہ کھیل کی حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور جارحانہ کھیل برقرار رہے گا کیونکہ ہندوستان کے خلاف کامیابی کے لئے جو حکمت عملی تیار کی گئی ہے اس میں کسی قسم کا تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔