نئی دہلی ۔ 22جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس قائد پی چدمبرم نے آج حکومت پر جی ایس ٹی شرحوں میں تقریباً 100اشیاء پر تخفیف کو اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کیا ہوا اقدام قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چار ریاستوں میں جی ایس ٹی میں کمی کی گئی ہے ۔ یہ اقدام اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کیا گیاہے تاہم اس سے عوام کو فائدہ پہنچے گا ۔ اپنے مسلسل ٹوئیٹر پیغامات میں چدمبرم نے کہاکہ موجودہ اشیاء اور خدمات ٹیکس نظام اب بھی اصلاحات سے محروم ہیںاور حکومت کو چاہیئے کہ فوری شرحوں کا اعلان کرے اور اپنے ارادے ظاہر کرے تاکہ وسط مدتی بنیاد پر یکساں شرح نافذ کی جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے مختلف ریاستوں کو فائدہ پہنچے گا ۔