سرینگر/15جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) حکمراں جماعت نیشنل کانفرنس نے جموں و کشمیر میں منعقد شدنی اسمبلی انتخابات کیلئے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔ ریاستی اسمبلی کے اسپیکر مبارک گل اور دس وزراء کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے آج پہلی فہرست کے ناموں کا اعلان کیا۔