ورنگل 23 اگست (راست)ڈاکٹر عتیق الدین پرنسپل کے پریس نوٹ کے بموجب اسلامیہ جونیر کالج کے نتائج ہر سال کی طرح اس سال بھی شاندار رہے ہیں ۔ اس دور مسابقت میں اسلامیہ کالج کے طلبہ و طالبات دیگرمیڈیمس کے طلبہ و طالبات سے پیچھے نہیں ہیں ۔ اس درسگاہ کا مثال تدریسی عمل عمدہ نتائج اور بہتر تعلیم و تربیت کا ضامن رہا ہے ۔ تمام مضامین کیلئے خصوصی کلاسس کے اہتمام کے علاوہ نصابی تدریس کے ساتھ انٹرنس کوچنگ کا انتظام بھی ہے ۔ انٹر میڈیٹ سال اول میں ایم پی سی ، بی پی سی ،سی ای سی اور ایچ ای سی گروپ میں داخل جاری ہیں ۔ اردو ذریعہ تعلیم سے میٹرک کامیاب طلبہ و طالبات سے خواہش کی جاتی ہے کہ داخلوں کیلئے عجلت کریں ۔ خواہش مند طلبہ و طالبات داخلہ فارم اوقات کا لج میں دفتر کالج ہدا سے حاصل کرسکتے ہیں۔