دمشق ۔ 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے ملک کے مرکزی علاقہ شامی فوجی اڈوں پر موقوعہ مسیاف پر حملہ کیا۔ اس حملہ کی وجہ سے اس مقام پر انہیں نقصانات ہوئے۔ حکومت کی حمایتی گروپ نے کہا کہ اسرائیلیوں نے مسیاف کے دفاعی فیکٹری کی ایک تنصیب کو نشانہ بنایا۔ جوابی کارروائی میں حمایتی گروپ کے بموجب شامی افواج نے اسرائیل پر میزائل حملے کئے اور حریفوں کے کچھ میزائلوں کو بھی فضاء میں مار گرایا۔ یہ حملہ شام میں شامی ملٹری افواج کے مقامات پر کئے جانے والے حملوں میں ’’تازہ حملہ‘‘ ہے۔