اسرائیل پر پابندیوں کا شامی مطالبہ

دمشق ۔ 9 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) شامی حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کی سرحدی خود مختاری کی خلاف ورزی پر اسرائیل پر پابندیاں عائد کی جائیں۔ ایک روز قبل ہی شام نے الزام عائد کیا تھا کہ اسرائیلی فضائیہ نے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور لبنانی سرحد سے متصل الدیماس نامی علاقے پر فضائی حملے کیے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ شام میں گزشتہ تین سال سے جاری خانہ جنگی کے دوران اسرائیلی فضائیہ نے شام میں متعدد مرتبہ حملے کیے ہیں لیکن اسرائیل نے اس حوالے سے کبھی کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔