غزہ /23 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی حکام نے اتوار کو کرم ابو سالم کراسنگ کھول دی اور 230 ٹرکس کو غزہ میں جانے کی اجازت دی گئی ۔ غزہ پٹی میں غذائی اشیاء لیجانے کیلئے تشکیل کردہ رابطہ کمیٹی کے سربراہ رئیس فتح نے بتایا کہ اسرائیل نے تجارتی ‘زرعی اور حمل و نقل کی اشیاء منتقل کرنے کی اجازت دی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس راستے سے غزہ پاور پلانٹ کیلئے ڈیزل ‘ ایندھن اور پکوان گیاس منتقل کی جارہی ہے۔