اسرائیل میں خاتون فلسطینی رکن مقننہ 6 ماہ کیلئے قید

یروشلم ۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فوج نے ایک خاتون فلسطینی رکن مقننہ کو 6 ماہ سے مقدمہ چلائے بغیر اپنی حراست میں رکھا ہے۔ رکن مقننہ کے وکیل نے کہا کہ خالدی جرار ایک سینئر رکن مقننہ ہے اور پوپلر فرنٹ کی سینئر قائد ہیں جو فلسطینیوں کی نجات کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔ بائیں بازو کا رجحان رکھنے والے فلسطینی عسکریت پسند گروپ کی قائد کو مبینہ مخالف قانون سرگرمیوں کیلئے حراست میں لیا گیا تھا۔ ان کے وکیل محمود حسن نے کہا کہ 52 سالہ جرار اسرائیلی انتظامیہ کی حراست میں ہے۔ اسرائیل کو کسی بھی شخص کو 6 ماہ تک الزامات عائد کئے بغیر حراست میں رکھنے کا اختیار ہے۔ وکیل نے کہا کہ کسی بھی توسیع کی صورت میں اس کی منظوری ایک جج سے لی جانی ضروری ہے۔ تاہم زیرحراست شخص کو وکیل صفائی کا تقرر کرنے کی اجازت ہے۔