اسرائیل میں جلد انتخابات ممکن نہیں:نتن یاہو

تل ابیب، 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے اتوار کو کہا کہ ملک میں سیکورٹی وجوہات کے سبب جلد انتخابات کروانا ممکن نہیں ہے انہوں نے اتحاد کی شراکت دار جماعتوں سے حکومت کو تحلیل ہونے سے بچانے کی اپیل کی۔مسٹر نتن یاہو نے کہا”ہم فی الحال سیکورٹی کے نقطہ نظر سے سب سے مشکل وقت سے گزر رہے ہیں ایسے میں حکومت کو تحلیل کرکے جلد انتخابات کروانا ممکن نہیں ہے ۔ یہ غیر ذمہ دارانہ ہوگا۔ انتخابات میں ابھی ایک سال کا وقت باقی ہے ۔ میں اتحاد کے تمام حلیفوں سے امید کرتا ہوں کہ وہ ذمہ داری کے ساتھ کام کریں گے ، حکومت کو تحلیل کرنے کا مطالبہ نہیں کریں گے اور اسرائیل اور اس کی حفاظت کو فائدہ پہنچانے کا کام کریں گے ”۔دیا رہیکہ چہارشنبہ کو وزیر دفاع ایوگڈور لیبرمین نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے معاملہ پر اختلاف کو لے کر حکومت سے استعفیٰ دے دیا تھا اور حکمران اتحاد سے اپنی حمایت واپس لے لی تھی۔