اسرائیل اور حماس جنگ بندی پر متفق

غزہ، 10اگست (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل اور غزہ پٹی پر حکومت کرنے والے اسلامی گروپ حماس جمعرات کو سرحد پار سے جاری لڑائی بند کرنے پرمتفق ہوگئے ۔ دو فلسطینی حکام نے اس ضمن میں اطلاع دی ہے ۔ اگرچہ اسرائیلی حکام کی جانب سے فوری طور پر اس پر تبصرہ نہیں کیا گیا ہے ۔ مصر کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی مقامی وقت کے مطابق 8:45 بجے سے شروع ہو جائے گی۔قابل ذکر ہے کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے چہارشنبہ کو 150 سے زائد بار غزہ پٹی پر حملہ کیا تھا اور فلسطینیوں پر طویل دوری تک مار کرنے والی میزائل سمیت کئی راکٹ داغے تھے ۔دوسری طرف امریکی وزارت خارجہ نے جمعرات کو کہا کہ غزہ پٹی میں ہوئے واقعہ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے ۔ صورت حال تشویشناک ہے ، لیکن اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق ہے ۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ہیدر نارٹ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا، ”غزہ میں پیش آنے والے واقعات بہت ہی تشویشناک ہیں۔ ہم اسرائیل میں میزائل داغے جانے کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں اور تباہ کن تشدد ختم کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ اسرائیل کے لڑاکا طیارے نے چہارشنبہ اور جمعرات کی رات غزہ پٹی پر 150 سے زائد بار فضائی حملوں کئے اور فلسطینیوں نے لمبی دوری تک ما ر کرنے والے میزائل سمیت متعدد راکٹ داغے تھے۔