ریاض ۔ 21 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سعودی عرب نے اسرائیل کے قانون پر تنقید کی اور کہا کہ یہ متنازعہ قانون فلسطینیوں کے خلاف ’ نسلی امتیاز ‘ کے مترادف ہے ۔ سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے متنازعہ قانون کی مخالفت کرتے ہوئے اسرائیل کو یہودی عوام کا ملک بنانے پر مذمت کی ۔ سعودی دفتر خارجہ نے اعلامیہ جاری کر کے واضح کیا کہ اسرائیل پارلیمنٹ کے قانون ، بین الاقوامی قانون کے احکام ، بین الاقوامی قانونی نظام کے اصولوں اور انسانی حقوق کے پاکیزہ مبادی کے سراسر مغائر ہے ۔ قانون کی منظوری سے فلسطینی اسرائیلی تنازعہ کے پرامن حل کے لیے کی جانے والی کوششیں معطل ہوں گی ۔ سعودع عرب نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اسرائیل کے مبینہ قانون سے نمٹنے اپنا فرض ادا کرے ۔سعودی عرب نے اسرائیل کے قانون کی شدید مذمت کی۔