حبرون 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فوج نے آج تین فلسطینیوں کو گولی مار دی جو مبینہ طور پر مقبوضہ مغربی کنارہ میں جھڑپوں میں ملوث یا حملہ کی کوشش کررہے تھے۔ العروب پناہ گزین کیمپ کے خالد جوابرا کو حبرون میں اسرائیلی فورس نے اُس وقت گولی مار دی جب وہ ایک اسرائیلی کار پر بوتل پھینکنے کی کوشش کررہا تھا۔ اسی طرح بارڈر پولیس نے نابلس میں 51 سالہ سمیر حسن ثریسی کو چاقو لئے فوج کی طرف بڑھنے پر گولی مار دی۔ یروشلم کے قطانا میں جھڑپ کے دوران سر پر گولی لگنے سے 21 سالہ یحیٰی طہٰ کی موت ہوگئی۔ اِن واقعات کے بعد کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔