اسرائیلی فائرنگ میں زخمی مزید دو فلسطینی ہلاک

غزہ سٹی 19 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) غزہ کی وزارت صحت نے آج کہا کہ مزید دو زخمی فلسطینی آج فوت ہوگئے جو چند دن قبل اسرائیلی فائرنگ میں زخمی ہوئے تھے ۔ یہ فائرنگ سرحد پار سے ہوئی تھی ۔ وزارت نے کہا کہ ان دو افراد کی عمریں 20 سال اور 58 سال تھیں۔ یہ لوگ شدید زخمی حالت میں دواخانہ میں شریک کئے گئے تھے ۔ پیر کو فائرنگ کے واقعات میں اسرائیلی فوج نے 59 فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا اور ہزاروں افراد زخمی ہوئے تھے ۔ یہ دونوں بھی انہیں میںشامل تھے ۔ شدید زخمی ہونے کی وجہ سے ان کا علاج کیا جا رہا تھا ۔