استعفیٰ کے مطالبوں پر صدر مصر پریشان شہراسوان کے قریب مسافر گاڑی پٹری سے اتر گئی

قاہرہ ۔29جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر مصر نے کہا کہ وہ حالیہ احتجاج پر پریشان حال ہیں کیونکہ اُن سے وزیراعظم کے عہدہ سے مستعفی ہوجانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔ کیونکہ مصر کی معاشی حالت خراب ہوچکی ہے ۔ برہم عبدالفتح السیسی نے ٹی وی پر تبصرہ کرتے ہوئے جسے نشر کیا گیا ‘ کہا کہ وہ سخت جدوجہد کررہے ہیں کہ مصر کو معاشی بحران سے باہر نکال لیں ۔ شہر لکژور سے موصولہ اطلاع کے بموجب مصری عہدیداروں نے کہا کہ ایک مسافر ٹرین اسوان کے جنوبی شہر کے قریب پٹری سے اتر گئی ۔ چنانچہ کم از کم 6 افراد زخمی ہوگئے ۔ وزارت ٹرانسپورٹیشن نے کہا کہ یہ حادثہ آج اس وقت پیش آیا جب کہ ٹرین مسافروں کے ساتھ سلوا اسٹیشن کے قریب کوم اومبو کے علاقہ میں پٹری سے اتر گئی ۔ یہ علاقہ اسوان کے شمال میں واقع ہے ‘ فوری طور پریہ واضح نہیں ہوسکا کہ پٹری سے اترجانے کی کیا وجہ تھی ۔ وزارت صحت کے ترجمان خالد مجاہد نے کہا کہ زخمیوں کو علاج کیلئے فوری قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ۔