اسبسطاس کا شکار طالب علم کی موت

حیدرآباد /13 مئی ( سیاست نیوز ) پڑوسی کی دیوار کی زد میں آکر ایک کمسن طالب علم ہلاک ہوگیا ۔ یہ واقعہ منگل ہاٹ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 11 سالہ گوپال سنگھ جو دھول پیٹ بڑا بنگلہ علاقہ کے ساکن راجو سنگھ کا بیٹا دوپہر اپنے مکان میں موجود تھا کہ پڑوسی کے مکان کی دیوار ان کے چھت پر گر پڑی اور دیوار گرنے سے چھت جو اسبسطاس ٹینوں کی تھی ٹوٹ کر گوپال سنگھ کے اوپر گری اور لڑکا برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ دیوار عمارت کی تیسری منزل سے گر پڑی تھی ۔ منگل ہاٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔