بھینسہ میں پی آر ٹی یو کے پوسٹر کی اجرائی، رمنا راؤ کا خطاب
بھینسہ۔/15فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اساتذہ تنظیم پی آر ٹی یو کی جانب سے بھیانسہ پی آر ٹی یو بھون میں پوسٹرس بضمن احتجاجی دھرنا کنٹری بیوشن پنشن سسٹم کی برخواستگی اور قدیم پنشن سسٹم کی بحالی کی رسم اجرائی عمل میںلائی گئی۔ اس موقع پر ریاستی نائب صدر سید انصار، ریاستی سکریٹری پی گجارام، ضلعی صدر بی وی رمنا راؤ، ضلعی جنرل سکریٹری نریندر بابو، ضلع اسوسی ایشٹ صدر ٹی رمیش، ضلع نائب صدر اشوک ریڈی، سکریٹری نرسملو سائناتھ کے علاوہ بھینسہ منڈل در جی گجارام، نائب صدر بھینسہ منڈل غلام دستگیر خان، سکریٹری گوپال اور عبدالاحد، گنگا موہن کے علاوہ پی آر ٹی یو تنظیم کے اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر تنظیم صلعی صدر بی وی رمنا راؤ اور ضلعی سکریٹری نریندر بابو نے کہا کہ حکومت اساتذہ کے مسائل کی یکسوئی کیلئے سنجیدگی سے ٹھوس اقدامات کریں اور کنٹری بیوشن (C.Ps) سسٹم کی برخواستگی کرتے ہوئے قدیم پنشن سسٹم کو بحال کریں۔ اس ضمن میں ریاست گیر سطح کے منڈلوں پر 22فبروری کو احتجاج منظم کیا جائیگا اور حکومت کو اس جانب توجہ دہانی کیلئے دھرنا منظم کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس جانب غیر سنجیدگی اختیار کرتے ہوئے CPS سسٹم کی برخواستگی کیلئے ٹھوس اقدامات نہیں اپنانے پر پی آر ٹی یو تنظیم کی جانب سے ریاست گیر سطح پر اعلیٰ پیمانے پر احتجاج منظم کرنے کا انتباہ دیا۔ آخر میں پی آر ٹی یو تنظیم کی جانب سے ریاست گیر سطح پر بڑے پیمانے پر احتجاج منظم کرنے کا انتباہ دیا ۔ اور آخر میں انہوں نے بھینسہ منڈل کے تمام پی آر ٹی یو تنظیم کے احتجاجی دھرنے کو کامیاب بنانے کی خواہش کی۔