نارائن کھیڑ ۔ 16 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدر آئیٹا ضلع میدک جناب محمد عبدالکریم نے کل دوپہر گورنمنٹ ہائی اسکول نارائن کھیڑ میں منعقدہ ٹیچرس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میدک آئیٹا اپنی کارکردگی کے اعتبار سے دیگر تنظیموں سے بہت آگے نکل چکے ہے ۔ وہ مائناریٹی رائٹس پروٹیکشن کمیٹی ضلع میدک کے بھرپور تعاون سے اپنے کام کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔ ضلع میدک میں RTE کے لحاظ سے 773 خالی جائیدادوں کی نشاندہی کی گئی ہے جس کی چیف منسٹر تک فائل پہنچ چکی ہے ۔ منظوری کیلئے ہمیں کافی جدوجہد کی ضرورت ہے ۔ اس سلسلہ میں ٹرینڈ ٹیچرس اردو اسوسی ایشن کی یونٹوں کی تشکیل دی جارہی ہے ۔ سکریٹری آئیٹا ضلع میدک جناب محمد ایاز الدین نے اوپن سیشن کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے اسکولوں کو بچانے کیلئے طلباء کو اردو اسکولس میں شریک کروانا چاہئے روسٹر سسٹم کے ذریعہ رُکے ہوئے تقررات کو عدالتی چارہ جوئی کے ذریعہ حاصل کرنا چاہئے اور ریشنالائزیشن کو اردو اسکولس سے استثنی کیلئے بھرپور نمائندگیا کرنا چاہئے ۔ قبل ازیں نائب صدر آئیٹا ضلع میدک جناب محمد معزالدین نے آئیٹا کا تعارف کروایا ۔ بعدازاں سکریٹری ضلع میدک کی نگرانی میں ٹرینڈ ٹیچرس اردو اسوسی ایشن صدر محمد ایاز علی نائب صدر محمد فیاض ، سکریٹری محمد جاوید جوائنٹ سکریٹری سید افروز ، خواتین سکریٹری کی حیثیت سے محترمہ عشرت صدیقہ کا انتخاب عمل میں آیا اس اجلاس کی نظامت میڈیا سکریٹری آئیٹا ضلع میدک جناب محمد معین الدین اور اظہار تشکر صدر آئیٹا نارائن کھیڑ محمد سراج احمد نے کیا اس موقع پر سکریٹری آئیٹا جناب محمد وسیم ، صدر مدرس محمد اسمعیل ، تسلیم ٹیچر ، محمد عبدالقدیر ، منصف رپورٹر حسیب پٹیل ، سہارا رپورٹر محمد جمیل و دیگر اساتذہ مرد و خواتین کی کثیر تعداد شریک تھی ۔