اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کا مطالبہ

نارائن کھیڑ /28 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پریس سکریٹری آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن
AIITA ضلع میدک جناب محمد معین الدین نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ کل شام آئیٹا ضلع میدک کا تنظیمی اجلاس زیر صدارت صدر آئیٹا ضلع میدک جناب محمد عبدالکریم ٹی این جی اوز بھون سنگاریڈی میں انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ جس میں مختلف موضوعات پر غور و خوض کیا گیا ۔ اردو اسکولس اپنی زبوں حالی کا شکار ہیں ۔ حکومت کی اس طرف کوئی توجہ نہیں ہے بارہا نمائندگی کے باوجود نتائج صفر ہیں اس کیلئے سیاسی قائدین کی مدد کی اشد ضرورت ہے ۔ والدین اپنے نونہالوں سے متعلق تساہلی کر رہے ہیں ۔ صاحب استطاعت لوگ پیش رفت کریں اور آگے :یں تاکہ قوم کے بچے آگے بڑھ سکیں ۔ پرائمری سطح سے لے کر کالج کی سطح تک یہی حال ہے کہ اساتذہ کے تقررات نہیں کئے جارہے ہیں ۔ ایک طرف اساتذہ نہ ہونے کی وجہ سے اسکولس بند ہو رہے ہیں دوسری طرف ریشنائزیشن کی مار پڑنے کا اندیشہ ہے ۔ روسٹر سسٹم کی وجہ سے کئی سالوں سے خاطر خواہ تقررات نہیں کئے گئے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے کافی امیدیں وابستہ کی گئی تھیں کہ وہ اردو کے بہی خواہ ہونے کے ناطے اردو کاز کیلئے بہتر اقدامات روبہ عمل لائیں گے ۔ تاحال کوئی پیش رفت نہیں کی گئی ۔ ریسات تلنگانہ اردو کا گہوارہ مانی جاتی ہے لیکن عمل ندارد ہے ہر کام تلگو میں کیا جارہا ہے ۔ اردو کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ اس ضمن میں آئیٹا ارباب مجاز سے گذارش کرتی ہے کہ آنے والے تعلیمی سال سے پہلے یعنی کہ ریاست تلنگانہ کی پہلی سالگرہ کے ومقع پر ٹرینڈ ٹیچرس کا فائدہ ہو ۔ چاہے وہ کالج کے ہوں یا پرائمری اسکولس و ہائی اسکولس کی مخلوعہ جائیدادوں کی بھرتی کا اعلان کیا جائے کہ TSPS ہو DSC کافی الفور اعلان کیا جائے جس سے اسکولس و کالجس کے طلباء کو نئے تعلیمی سال سے نئے اساتذہ ملے اور طلباء اپنے معیار تعلیم کو بڑھا سکیں اور مسابقتی امتحانات میں آگے بڑھ سکیں ۔ گورنمنٹ اسکولس گورنمنٹ جونئیر کالجس ، گورنمنٹ ڈگری کالجس اساتذہ سے خالی ہیں ۔ طلباء کے ساتھ مزید کھلواڑ کیا جائے اس موقع پر صدر عبدالکریم ، نائب صدر معز الدین سکریٹری محمد ایاز الدین جوائنٹ سکریٹریز مولانا حافظ محمد قاسم اشرفی لکچرر ، عمران احمد خان ، محمد ابراہیم ، خازن ریاض احمد خان پریس سکریٹری محمد معین الدین ڈسٹرکٹ اڈوائزری کونسل ممبرس ناظم الدین غوری ، نظام الدین ، نذیر احمد خان افتخار علی سراج الدین ، سید وحید الدین ، محمد عبدالسمیع ، محمد امیرالدین اور دیگر موجود تھے ۔