کریم نگر /16 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں اساتذہ کی کارکردگی بچوں کا تعلیمی معیار ، مدارس میں سہولتوں کی فراہمی کے تنقیح و نگرانی کیلئے ضلع شعبہ تعلیم سروسکھشا ابھیان کے عہدیداران کے شروع کئے گئے پروگرام تعلیمی فروغ میں اسکولس میں ہو رہی کوتاہیاں ، تساہلی ، فرائض کی انجام دہی میں اساتذہ کی لاپرواہی کو سامنے لایا ہے ۔ ضلع میں بالخصوص ایم ای او کی جانب سے اسکولس میں برسر خدمت صدر مدرس کے بشمول 28 تشکیل شدہ مانیٹرنگ ٹیموں کے ساتھ جاریہ ماہ کی 9 ، 12، 57 منڈلس کے مدارس کا جائزہ لیا گیا ۔ تعلیمی ترقی پروگرام کا انتہائی باریکی کے ساتھ ایک ایک ٹیم تین اسکولس کے حساب سے جملہ 171 اسکولس کے تنقیح کی ۔ صبح دعاء کے وقت حاضر رہنے والی طلباء کی تعداد ، اساتذہ کی شرکت طرز تعلیم ، دوران تعلیم کس طرح اساتذہ دے رہے ہیں ۔ پراجکٹ ورک تعلیمی اشیاء کن کن چیزوں کی سہولت ہے ۔ اس کا بھی جائزہ لیا ۔ اساتدہ کس طرح فرض شناس سے ذمہ دارانہ کام کر رہے ہیں ۔ اس کا بھی تفصیل سے مشاہدہ کرتے ہوئے نوٹ لیا ۔ اسکولس میں غیر متعلقہ اشخاص کے ساتھ وقت گذاری ، اسکول کے اوقات کی پابندی ، وقت گذرنے کے بعد آمد ، وقت سے پہلے روانگی اس طرح کے کئے واقعات سامنے آئے ۔ نظم و نسق کی انتہائی بدترین صورتحال سامنے آئی ہے ۔ منتھنی کے مختلف اسکولس میں ٹیچرس کی دیر سے حاضری ، بعض اسکولس میں تنقیح کر رہی ٹیم نے اسکولس کے وقت کی پابندی کرتے ہوئے دعا پڑھائی ۔ مہادیوپور میں بھی دعاء کے وقت ایک ٹیچر بھی حاضر نہیں تھا ۔ اسی طرح کئی اسکولس میں بچوں کے پاس نوٹ بکس بھی نہیں تھے ۔ جگتیال ، حضورآباد ، سرسلہ میں تعلیم کا کوئی ٹائم ٹیبل نہیں ۔ پروگریس کارڈ سہ ماہی ، ششماہی کا کوئی منصوبہ نہیں تھا ۔ بوئن پلی ، ایلنتہ کنٹہ منڈل میں تاحال کوئی امتحان ہی منعقد کیا گیا ۔ پرچہ سوالات بھی تیار نہیں کئے گئے ۔ مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ ڈسٹرکٹ کلکٹر کے سامنے رکھے جانے کے بعد چار پانچ دنوں میں ہیڈ ماسٹرس کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا ۔ ڈی ای او مسٹر کے لنگیا نے اس بات سے مطلع کیا ۔