نظام آباد:19؍ نومبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ایس سرینواس چاری ضلع مہتمم تعلیمات و پراجیکٹ آفیسر ٹی ایس ایس اے نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ ضلع نظام آباد کے پرائمری و اپر پرائمری اساتذہ کیلئے مضمون واری سطح پر سہ روزہ تربیتی پروگرام ضلع کے دونوں ڈویژن نظام آباد و بودھن پر انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ نظام آباد ڈیویژن کا تربیتی پروگرام گورنمنٹ ہائی اسکول قلعہ نظام آباد پر مضمون اُردو کیلئے 20؍ نومبر تا 22؍ نومبر مضمون ریاضی کیلئے 24؍ نومبر تا 26؍ نومبر، مضمون انگریزی کیلئے 27؍ نومبر تا 29؍ نومبر،جن میں آرمور، بالکنڈہ، بھیمگل، درپلی، ڈچپلی، جکران پلی، کاماریڈی، کمر پلی، ماچہ ریڈی ، ماکلور، مورتاڑ، نندی پیٹ، نوی پیٹ، نظام آباد اربن و رورل، رنجل، سرکنڈہ اور ویلپور منڈلوں کے اساتذہ شرکت کریں گے۔ بودھن ڈیویژن کا تربیتی پروگرام واسو ہائی اسکول و ڈگری کالج بودھن پر مضمون اُردو یکم ؍ ڈسمبر تا 3؍ ڈسمبر، مضمون ریاضی4؍ ڈسمبرتا 6؍ ڈسمبر، مضمون انگریزی8؍ ڈسمبر تا 10؍ ڈسمبر جس میں بانسواڑہ، بچکندہ، بیرکور، گاندھاری، جکل، کوٹگیر، مدنور، ناگی ریڈی پیٹ، نظام ساگر، پٹلم، ورنی، ایڑپلی، یلاریڈی منڈل کے اساتذہ مضمون واری تواریخ میں شرکت کرتے ہوئے تربیت حاصل کریں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے عبداللہ اے اے ایم او اُردو سے سیل نمبر 8106012340 پر ربط پیدا کریں۔