نئی دہلی۔ 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)وزیر مملکت برائے فوڈ پراسیسنگ انڈسٹریز سادھوی نرنجن جیوتی کی حالیہ نفرت انگیز تقریر سے اٹھ کھڑے ہونے والے تنازعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے بی جے پی کے سینئر قائد ایل کے اڈوانی نے کہا کہ ہر رکن پارلیمنٹ کو برسرعام مناسب لب و لہجہ میں بات چیت کرنی چاہئے، تاہم اپنا موقف نرم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ڈیریک اوبرائن نے پارلیمنٹ کو انتباہ دیا کہ جب تک متعلقہ وزیر مستعفی نہ ہوجائیں وہ پارلیمنٹ میں کوئی کارروائی ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نرنجن جیوتی کی نامناسب زبان ان کے استعفیٰ کا تقاضہ کرتی ہے۔