ارون جیٹلی کی قیام گاہ پر عام آدمی پارٹی کارکنوں کا احتجاج

نئی دہلی 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)بی جے پی قائد ارون جیٹلی کی قیام گاہ پر عام آدمی پارٹی کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور الزام عائد کیا کہ وہ عام آدمی پارٹی زیر قیادت حکومت دہلی کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ارکان اسمبلی کو رشوت پیش کی جارہی ہے ۔ بی جے پی انتہائی پستی پر پہنچ گئی ہے ۔وہ مقبول عوام شخص کجریوال کو بد نام کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ جیٹلی کی کیلاش کالونی کی قیام گاہ پر قبل ازیں حفاظتی انتظامات احتجاج کے پیش نظر سخت کردیئے گئے تھے۔قیام گاہ کے باہر رکاوٹیں کھڑی کردی گئی تھی۔ بی جے پی کارکنوں نے اس علاقہ میں جوابی احتجاج کرتے ہوئے ایک جلوس نکالا ۔ ایک احتجاجی نے کہا کہ کجریوال نے عوام سے جھوٹ بولا ہے۔ وہ بڑے قائدین کے نام لے رہے ہیں تا کہ خو د بھی بڑے آدمیوں کی صف میں شامل ہوسکے۔ عام آدمی پارٹی کے ایک رکن اسمبلی نے الزام عائد کیا تھا کہ بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی اور قائد اپوزیشن لوک سبھا ارون جیٹلی ارویند کجریوال حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی سازش کررہے ہیں۔