اروند کجریوال کی سرکاری رہائش گاہ پر عوامی دربار

چیف منسٹر دہلی کے غیاب میں عام آدمی پارٹی کے والینٹرس اور آفیسرس شکایت کی سماعت کریں گے
نئی دہلی 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال آئندہ ہفتہ سے اپنی سرکاری سیول لائنس کی رہائش گاہ پر عوامی شکایات کی سماعت کریں گے۔ یہ عوامی دربار ان کی نئی رہائش گاہ پر ہر ہفتہ کی چہارشنبہ، جمعرات اور جمعہ کو عوام کے ساتھ ملاقات کرتے ہیں۔ 18 فروری سے ان کا یہ عوامی دربار مسلسل قائم ہورہا ہے۔ اب تک یہ دربار ان کی کاثمبی رہائش گاہ پر منعقد ہوتا تھا۔ لیکن آج وہ عوامی دربار میں حاضر نہیں ہوسکے کیوں کہ ریاستی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔ جس میں شرکت کررہے ہیں۔ تاہم وہ کل سے عوامی دربار میں شرکت کریں گے۔ ان کے ہمراہ آفیسرس بھی ہوں گے۔ چیف منسٹر کے غیاب میں پارٹی کے والینٹرس اور آفیسرس عوامی شکایات کی سماعت کریں گے۔ عوام کو مطمئن کرانے کے لئے ممکنہ کوشش کی جائے گی۔ اروند کجریوال نے 6 فلیگ اسٹاف روڈ پر واقع چار بیڈ روم کی رہائش گاہ کو منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ جاریہ نوراتری کے موقع پر نئے گھر میں منتقل ہوں گے۔ پارٹی کے والینٹرس نے بتایا کہ اروند کجریوال نے کہاکہ 16 عوامی شکایات کی سماعت کی اور 10 ہزار درخواستوں کی یکسوئی کرلی گئی ہے۔