اروناچل پردیش میں گورنر کی حکمرانی کا آغاز

ایٹانگر ۔ 27 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) اروناچل پردیش میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد ریاستی گورنر جیوتی پرشاد واجکھوہ نے ارکان اسمبلی کو یہ تیقن دیا کہ انھیں مناسب سکیورٹی فراہم کی جائیگی جس کا وہ استحقاق رکھتے ہیں ۔ گورنر نے سینئر عہدیداروں کا اجلاس طلب کرکے یہ ہدایت دی کہ ریاست میں امن و قانون کی برقراری کو یقینی بنانے اور عام آدمی کے مفاد میں قانون کو سختی کے ساتھ نافذ کیا جائے۔