اردو گھر ادونی میں مفت ابتدائی تعلیم مواد کی تقسیم

ادونی 4 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اردو گھر ادونی میں قومی کونسل برائے فروغِ اردو زباں نئی دہلی کی جانب سے اردو اور عربی کی ابتدائی تعلیم مواد مفت میں تقسیم کیا گیا ۔ یہ جلسہ نائب چیرمن بلدیہ الطاف حسین کی صدارت میں منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر شیر خان ریاض احمد نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ و طالبات کو ہر سال ابتدائی تعلیم اردو اور عربی سیکھنے کیلئے قومی کونسل برائے فروغِ اردو زباں نئی دہلی کی جانب سے کتابوں کی مفت تقسیم کی جاتی ہے۔ جس کو حاصل کرنے کے بعد طلبہ و طالبات کتابوں کا فائدہ اُٹھائیں اور اچھی تعلیم حاصل کرنے کی کوشش کریں ۔ جس سے آگے چل کر انھیں بڑی کامیابی حاصل ہوگی۔ اس موقع پر عبدالحلیم صدیقی مدرس منسپل ہائی اسکول ادونی، ولی نظامی صدر مدرس انڈر پیٹ گرلز ہائی اسکول ادونی، محمد ذکریاصاحب، شیرخان عبیداللہ صاحب وغیرہ شریک رہے ۔