اردو کے ساتھ انصاف کیلئے جدوجہد

کوہیر /28 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میدک کے کوہیر منڈل مستقر میں واقع 7 سو سالہ قدیم درگاہ حضرت مولانا معزالدین ترکی کے عرس کے موقع پر جناب محمد عبدالقادر فیصل چشتی اسٹیٹ سکریٹری تلنگانہ جرنلسٹ یونین ( ٹی یو ڈبلیو جے ) اور جناب حکیم عمر بن احمد سجادہ نشین بارہ عرفانی سنگاریڈی چاؤش باغ نے شرکت کرتے ہوئے زیارت کی ۔ اس موقع پر کوہیر منڈل ٹی آر ایس پارٹی قائدین نے ایس ایس فنکشن ہال میں جناب محمد عبدالقادر فیصل چشتی کی اردو صحافت میں 25 سالہ خدمات کو خراج تحسین پیش کریت ہوئے شال پوشی اور گلپوشی کی ۔ اس موقع پر محمد عبدالوحید کوہیر ٹاون صدر ٹی آر ایس پارٹی نے مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ ضلع میدک میں فیصل صاحب کی کسی تعارف کے محتاج نہیں وہ اپنی اردو زبان ہو یا پھر مسلمانوں کے دیگر مسائل ہوں ان کو حل کی جدوجہد میں مصروف رہتے ہوئے خاموشی کے ساتھ خدمت انجام دیتے ہیں ۔ ضلع سطح پر ہو یا منڈل سطح پر ہو اردو کے ساتھ ناانصافی ہوتو ہے تو سب سے پہلے سنگاریڈی سے آواز اٹھتی ہے اردو میڈیم اسکولوں میں اساتذہ کے تقرر ہوں یا پھر درس کتابیں کے بارے بھی ضلع سطح پر اعلی عہدیداروں سے ربط پیدا کرتے ہوئے اس کیک نمائندگی کرتے ہیں اس کے علاوہ ریاست تلنگتانہ میں 12 فیصد تحفظات کے معاملے میں ضلع کلکٹر سے لیکر منڈل تحصیلدار تک کے سیکڑوں کینمائندگیاں فیصل صاحب کی نگرانی دی گئی ۔ انہوں نے ان کی خدمات کی زبردست ستائش کی ۔ اس موقع پر محمد کلیم الدین ٹی آر ایس یوسف لیڈر ، محمد عابد سرور ، محمد طاہر علی ، محمد اسلم ، سید رئیس الدین ، محمد عقیل ، محمد سمیر ، محمد مقیم ، محمد واجب ، محمد معین الدین ، محمد شبیر علی کے علاوہ نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔