اوٹکور۔/29نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت تلنگانہ کو چاہیئے کہ وہ اردو کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے 12فیصد تحفظات فراہم کرے۔ جناب اشفاق مڑکی صدر مسلم ریزرویشن یونائٹیڈ فرنٹ (MRUF) نے ایک بیان میں کہا کہ تلنگانہ حکومت بالخصوص اردو اور اقلیتوں کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے اپنے وعدوں کے مطابق 12فیصد تحفظات پر عمل کو یقینی بنائے اور ہر منڈل سطح پر اردو میڈیم ہائی اسکول اور گورنمنٹ جونیر کالج کا قیام عمل میں لائے اور نارائن پیٹ ڈیویژن سطح پر گورنمنٹ ڈگری کالج قائم کیا جائے تاکہ اردو میڈیم طلباء کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں سہولت ہوسکے۔