تانڈور یکم / ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ادارہ ادب اسلامی تانڈور کے زیر اہتمام کل شام صمد فنکشن ہال تانڈورم یں منعقد کیا گیا ۔ تانڈور کے ہردلعزیز قائد مقامی رکن اسمبلی ڈاکٹر پی مہیندر ریڈی ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ مہمان خصوصی تھے ۔ ڈاکٹر فاروق شکیل نے صدارت کی ۔ ادارہ ادب اسلامی کے صدر جناب سید ریاض الدین تنہا نے نظامت کے فرائض انجام دئے ۔ ڈاکٹر گوپی مہیندر ریڈی وزیر ٹرانسپورٹ کو تہنیت پیش کی گئی ۔ انہوں نے اپنی تقریر میں اردو کی چاشنی کا ذکر کیا ۔ یہ زبان بہت جلد کسی کا دل موہ لیتی ہے ۔ مسرس ظفر فاروقی ، ظہیر ناصری ، ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری ، فیاض علی سکندر سداسیوپیٹ ، ڈاکٹر نوید جلیل ظہیرآباد ، جامی وجودی محبوب نگر حبیب احمد شوق شولاپور ، شکیل احمد ظہیرآبادی نے اپنا کلام سنایا اور خوب داد حاصل کی ۔ ان کے علاوہ مزاحیہ شعراء جناب اقبال ، بیلن نظام آباد ، اوسط نظام آباد ، ڈاکٹر محی الدین مقبول تانڈور نے مزاحیہ کلام سناکر سامعین کو خوب سنایا ۔ علاوہ ازیں مقامی شعراء ڈاکٹر شیخ مقصود ساجد ، فاروق ساحل ضیاء الدین ضیاء ، ناظم تانڈوری رفیق جگر محسن عرفی ، قیوم یاور نے اپنے کلام سے سامعین کو بہت متاثر کیا ۔ باذوقی سامعین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ آخر میں جناب فاروق ساحل نے کلمات تشکر پیش کئے ۔ ادارہ ادب اسلامی تانڈور کی تیسری معیاد کیلئے بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حیثیت سے منتخب کرلیا گیا ۔ جناب محمد صابر حسین افسر صحیفہ نگار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فورم ٹانڈور نے فاروق ساحد کو مبارکباد دی ۔