اردو میڈیم کالج کے صدفیصد نتائج

منچریال۔29 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سر ہرشا جونیئر کالج اردو میڈیم سال دوم سی ای سی کے نتائج صدفیصد رہے ۔ پرنسپال اردو کالج مسٹر محمد شاکر علی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اقراء فاطمہ نے 768 نشانات حاصل کرتے ہوئے اول مقام حاصل کیا ۔ حناء نے 753 اور گلفشاںنے 740 نشانات حاصل کرتے ہوئے بالترتیب دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کیا ۔ علاوہ ازیں مضمون اردو میں ثمینہ بیگم نے بہترین مظاہرہ کیا ‘100میں سے 98نشانات حاصل کئے ۔ اقراء فاطمہ اور گلفشاں نازیہ فرحین نے 97‘ حناء تسین اور رضوانہ بیگم نے 96 ‘ شاذیہ سلطانہ ‘ اسماء تبسم 95‘ حناء 93 ‘ عرشیہ النساء ‘ سمران جابری 91 ‘ مثانہ بیگم ‘ ملیکہ بیگم اور عرصیہ سلطانہ نے 90نشانات حاصل کرتیہ وئے امتیازی کامیابی حاصل کی ۔اس موقع پر پرنسپل شاکر علی ‘ لکچررز تنظیم ناز‘ دلشان ترنم نے طلبہ اور اولیائے طلبہ کو مبارکباد پیش کی ۔