اردو میڈیم طلبہ کو 5 ہزار روپئے اسکالر شپس دینے کاطالبہ

نارائن پیٹ ۔ 31 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرکاری اردو میڈیم مدارس کے طلباء کو فی طالب علم 5 ہزار روپئے کی اسکالر شپ دی جائے ۔ خانگی مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو 5 ہزار روپئے اسکالر شپ دی جارہی ہے جبکہ سرکاری مدارس میں تعلیم کرنے والے طلباء کو صرف ایک ہزار روپئے دیئے جارہے ہیں ۔ حقیقت یہ ہیکہ سرکاری مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کی اکثریت خط غربت سے نیچے زندگی گذارنے والے طبقات کی ہوتی ہے ۔ جناب روف حسام الدین ریاستی سکریٹری سوٹا نے ایک بیان میں کہا کہ اسکالر شپ کے پیش نظر طلباء سرکاری مدارس کی بہ نسبت خانگی مدارس میں شرکت کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ سرکاری مدارس میں بھی اسکالرشپ کو خانگی مدارس کے طلباء کے مساوی دیا جائے تو سرکاری مدارس میں طلباء کے داخلوں کی شرح میں اضافہ ممکن ہے ۔ جناب روف حسام الدین ریاستی سکریٹری سوٹا نے محکمہ اقلیتی بہبود سے اپیل کی کہ سرکاری مدارس کے طلباء کو بھی خانگی مدارس کے طلباء کے مساوی اسکالر شپ جاری کئے جائیں تاکہ سرکاری مدارس میں طلباء کے داخلوں کی شرح اور فیصد میں اضافہ ہوسکے ۔