کریم نگر /25 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایس ایس سی 2015 میں مدرسہ فوقانیہ نسوان مکرم پورہ کریم نگر کی طالبہ عفیفہ مریم بنت حافظ محمد وسیم احمد نے تمام سرکاری مدارس اردو میڈیم میں 9.0 جی پی اے حاصل کرتے ہوئے ضلعی سطح پر دوسرا مقام حاصل کیا۔ اس کے علاوہ ماہدہ الماس 8.8 جی پی اے بشرا فاطمہ 8.8 جی پی اے اور صباحت تحمین 8.2 جی پی اے گریٹ حاصل کرتے ہوئے مدرسہ کی سطح پر دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کیا ۔ اس سال جدید نصاب اور امتحانات کا طریقہ کار CCE پر مبنی ہونے کے باوجود مدرسہ ہذا کا مجموعی نتیجہ 65 فیصد رہا ۔ اس موقع پر صدر مدرس جی سدھاکر اور تمام اساتذہ نے کامیاب طلباء اور اولیائے طلباء کو مبارکباد دی ہے۔