حضورآباد /12 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدر مدرس جناب محمد عبدالحفیظ قریشی کے بموجب ضلع پریشد ہائی اسکول اردو میڈیم حضورآباد کا دسویں جماعت کا نتیجہ 100 فیصد رہا ۔ جملہ دس طلباء نے شرکت کی ۔ تمام کے تمام دس طلباء نے کامیابی حاصل کی ۔ مضمون واری اساتذہ کی کمی کے باوجود نتائج حوصلہ افزاء رہے ۔ صدر مدرس جناب محمد عبدالحفیظ قریشی عبدالحئی جاوید نذہب عائشہ ، نوین ریڈی ، وینکٹیش واسو ، صباحت ، رائیہ سلطانہ ، صداقہ پروین اور عبدالحق نے پوری ذمہ داری کے ساتھ تدریسی فرائض انجام دیا ازخود صدر مدرس دو مضامین پرھتے ہیں ۔ تمام نے ملکر مدرسہ کی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں ۔